طاقت میں اضافے سے یادداشت میں بہتری تک، ایک ٹانگ پر کھڑے رہنے کے حیران کن فوائد ڈیوڈ کاک جنوری 2026، : PKT جب تک کہ آپ فلیمنگو (ایک ٹانگ پر کھڑا رہنے والا پرندہ) نہیں ہیں، ایک ٹانگ پر کھڑے رہنا ایسی چیز نہیں ہے جس میں آپ شاید بہت زیادہ وقت صرف کریں۔ جب ہم جوان ہوتے ہیں تو عام طور پر ایک ٹانگ پر توازن رکھنا بہت زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔ عام طور پر اس پوز کو رکھنے کی ہماری صلاحیت نو سے 10 سال کی عمر میں پختہ ہو جاتی ہے۔ پھر ہمارا توازن گرنے سے پہلے 30 کی دہائی کے آخر میں عروج پر ہوتا ہے۔ اگر آپ کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے، تو آپ کی ایک ٹانگ پر چند سیکنڈ سے زیادہ توازن رکھنے کی صلاحیت آپ کی عمومی صحت اور آپ کی بڑھتی عمرکے بارے میں حیران کن چیزوں کی نشاندہی کر سکتی ہے۔ لیکن کچھ اچھی وجوہات بھی ہیں جن کی وجہ سے آپ ایک ٹانگ پر کچھ وقت کے لیے کھڑے رہنا پسند کریں گے۔ اس سے آپ کے جسم اور دماغ کو بہت سے فوائد مل سکتے ہیں، جیسے گرنے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد، آپ کی طاقت کو بڑھانا اور آپ کی یادداشت کو بہتر بنانا۔ یہ سادہ ورزش آپ کی عمر کے ساتھ ساتھ آپ کی صحت پر بہت زیادہ اثر ڈال سکتی ہے۔ امریکن ...