Transparency International And Improvement in Pakistan .

 

ٹرانسپیرینسی سروے: کیا واقعی حالیہ دور میں پاکستان میں کرپشن کم ہوئی ہے؟

عمر دراز ننگیانہ
عہدہ,بی بی سی اردو، اسلام آباد
10 دسمبر 2025
عالمی سطح پر حکومتوں میں کرپشن پر نظر رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے حال ہی میں پاکستان کے حوالے سے ایک قومی کرپشن پرسیپشن سروے جاری کیا ہے جس کے بہت سے نتائج میں سے ایک یہ ہے کہ ’رواں برس 66 فیصد شہریوں نے کہا ہے کہ انھیں گذشتہ 12 ماہ کے دوران عوامی سہولیات کے حصول کے لیے رشوت نہیں دینا پڑی۔‘

تاہم ساتھ ہی ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل پاکستان نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ سروے کا حصہ بننے والے 77 فیصد افراد نے کہا ہے کہ ’وہ کرپشن کا سد باب کرنے کی حکومتی کوششوں سے مطمئن نہیں ہیں۔‘

خیال رہے کہ ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل پاکستان یعنی ٹی آئی پی نے سروے کے لیے ایک مخصوص تعداد میں پاکستانی شہریوں کا نمونہ لیا جس میں ان سے عوامی سہولیات فراہم کرنے والے لگ بھگ نو اداروں میں کرپشن کے حوالے سے رائے جانی گئی ہے۔

ٹی آئی پی سروے کے مطابق قومی سطح پر لوگوں کی اکثریت یعنی 24 فیصد افراد یہ تاثر رکھتے ہیں کہ پاکستان میں پولیس کے محکمے میں سب سے زیادہ کرپشن پائی جاتی ہے۔ صوبائی سطح پر صوبہ پنجاب میں پولیس کے حوالے سے یہ تاثر سب سے زیادہ یعنی 34 فیصد افراد کا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں اپنی حکومت کی طرف سے ٹی آئی پی کی سرورے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’سروے کے مطابق عوام کی بڑی تعداد نے یہ رائے دی ہے کہ ہماری حکومت کے دوران انھیں کرپشن کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ عوام کی یہ رائے کرپشن کے خلاف جنگ اور شفافیت کے فروغ کے حوالے سے ہماری کوششوں کا اعتراف ہے۔‘

تاہم حال ہی میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ یعنی آئی ایم ایف نے پاکستان حکومت کی درخواست پر گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹکس اسسیسمنٹ رپورٹ شائع کی ہے جس میں عالمی مالیاتی ادارے نےکہا ہے کہ پاکستان کے تمام ریاستی اداروں کو کرپشن کے چیلنج کا سامنا ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ نے اس کی بنیادی وجہ ریاستی اداروں میں نظام کی کمزوریاں بتائی ہے۔ ساتھ ہی عالمی مالیاتی ادارے نے تحویز کیا ہے کہ "پاکستان کو پالیسی سازی میں شفافیت اور احتساب
کے عمل کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔"

Comments

Popular posts from this blog

changez khan (چنگیز خان ): -

Get out of the world of assumptions.