ماضی میں دیگر ممالک سے اسلحہ خریدنے والا ترکی دفاعی ساز و سامان فروخت کرنے والا بڑا ملک کیسے بنا؟

ترکی سے تعلق رکھنے والی دفاعی سازوسامان بنانے والی پانچ کمپنیاں دنیا میں اسلحہ بنانے اور عسکری خدمات فراہم کرنے والی سو بہترین کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

سٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری) نے 2024 میں بہترین دفاعی سازو سامان اور عسکری خدمات فراہم کرنے والی سو کمپنیوں کی رینکنگ جاری کی ہے۔

آمدن کی بنیاد پر کی گئی اس رینکنگ یا درجہ بندی میں ترکی کی کمپنی ایسلیسن 52 ویں، بایکار 66 ویں اور ترکی کی ایرو سپیس انڈسٹریرز اس فہرست میں 75 ویں نمبر پر ہے۔

دی مشینری اینڈ کیمیکل انڈسٹری کارپوریشن اس درجہ بندی میں 93 ویں نمبر پر ہے۔

سپری کی اس تازہ ترین رینکنگ میں ترکی کی کپمنیوں کی شمولیت یہ ظاہر کرتی ہے کہ ترکی کی دفاعی صنعت وسیع ہو رہی ہے اور دنیا میں اسلحہ کی تجارت میں ترکی کا اثرروسوخ بڑھ رہا ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان دفاعی شعبے میں خود کفالت سے عوامی رائے اپنے حق میں ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حکومتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دفاعی شعبے کی ترقی بین الاقوامی سطح پر ترکی کے بڑھتے ہوئے اثر و
رسوخ کی عکاسی کرتی ہے۔

سپری کی رینکنگ میں کون کون سی ترک کمپنیاں شامل ہیں؟
سپری کی اس رینکنگ میں شامل تمام کمپنیاں سوائے’ بایکار‘ کے حکومت کی سرپرستی میں کام کرتی ہیں جبکہ بایکار کمپنی کے سربراہ بھی ترک صدر کے داماد سلجوق بیرقدار ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

changez khan (چنگیز خان ): -

Get out of the world of assumptions.