Dharmendra passes away: The 'Hemin' of Indian cinema .

دھرمیندر کی وفات: انڈین سینیما کے ’ہیمین‘ جن کے مداحوں میں نواز شریف بھی شامل
وندنا - عہدہ,بی بی سی نیوز24 نومبر 2025
انڈین سینیما کے ’ہیمین‘ کہے جانے والے اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔
انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ دھرمیندر کی وفات کے ساتھ انڈین سینیما کے ایک نمایاں دور کا اختتام ہوا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کی بیوی ہیما مالنی اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کے اداکاروں کی بڑی تعداد ان کی آخری رسومات کے لیے ایک شمشان گھاٹ پہنچ چکی ہے۔
دھرمیندر کو سانس لینے میں دشواری کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔ انھیں کچھ روز تک علاج کے بعد واپس گھر لایا گیا تھا۔
فلمی پردے پر ایکشن ہیرو کی شبیہ رکھنے والے دھرمیندر دراصل ایک شاعرانہ طبیعت کے مالک تھے۔ لیکن ’ہیمین‘ اور ایکشن ہیرو جیسے ٹیگز میں محدود کرنے کے بجائے دھرمیندر کی زندگی پر اگر نظر ڈالی جائے تو وہ اس سے کہیں زیادہ گہرے اور ہمہ گیر شخصیت کے مالک نظر آتے تھے۔
فلم 'انُوپما' میں جہاں وہ ایک حساس مصنف، سماج سے گہرا رشتہ رکھنے والے ہیں تو 'ستیہ کام' میں وہ سیدھے راستے پر چلنے والے اصول پرست ضدی نوجوان ہیں اور پھر فلم 'چپکے چپکے' میں آپ انھیں ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دینے والے پروفیسر پریمل کے طور پر دیکھ سکتے ہیں۔
اور حقیقی زندگی میں وہ ایک شاعر، ایک عاشق، ایک باپ، دنیا کے وحیہ ترین مردوں میں شمار ہونے والے انسان تھے جو شراب کی لت پر قابو پانے کی جدوجہد کرتے نظر آتے تھے جبکہ انھیں آپ وقتی طور پر سیاست میں قدم رکھنے والے ایک رہنما بھی تھے ۔

Comments
Post a Comment