quaimyawaz.com Published : 13 Jun 2025, دوستی کسے کہتے ہیں اور سوشل میڈیا نے اس پر کیا اثرات مرتب کیے؟ اگر آپ سے پوچھا جائے کہ کیا سوشل میڈیا نے دوستی کا معیار تباہ کر دیا ہے تو ممکنہ طور پر فوری جواب اثبات میں ہو گا۔ لیکن کیا واقعی ایسا ہے یا یہ نتیجہ جلد بازی میں اخذ کردہ ہے؟ ماضی سے شدید وابستگی اور نئے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی دشواریاں اکثر اوقات ایسے ردعمل پر مجبور کرتی ہیں جس کی بنیاد تجزیے کے بجائے جذبات پر استوار ہوتی ہے۔ جب سوشل میڈیا کے دوستی پر اثرات کی بات کی جائے تو بیشتر صورتوں میں یہی جذباتی ردعمل دیکھنے کو ملتا ہے۔ آج ہمیں خط لکھنے کا زمانہ بہت سچا محسوس ہوتا ہے لیکن ہزاروں برس قبل سقراط کے لیے گفتگو کی نسبت ”لکھا ہوا حرف" غیر معتبر تھا۔ اب سوشل میڈیا کی دوستیاں ”جعلی" ہیں تو اُس وقت خط لکھنے والے بھی کمزور بندھن میں بندھے تھے۔ ٹیلی فون کا زمانہ مختصر ہونے کے سبب بھرپور قسم کا ناسٹیلجیا نہ بن سکا۔ آج سے سینکڑوں سال بعد سوشل میڈیا کی حیثیت جو ہو گی سو گی۔ فی الحال ہمیں اس کے دوستی پر اثرات کا جائزہ لینا ہے۔ تو کیا خیال ہے پہلے یہ جاننے کی کوشش نہ کی جائے کہ دو...