Obsessive-compulsive disorder (OCD) — How does the brain make obsessions a habit ?
وسواسی عارضہ (OCD) — دماغ کیسے وسوسوں کو عادت بنا لیتا ہے؟
OCD (Obsessive Compulsive Disorder) محض صفائی یا بار بار چیزیں چیک کرنے کا مسئلہ نہیں۔ یہ دراصل دماغ کا ایک سیکھا ہوا خوفی نظام (Learned Fear Cycle) ہوتا ہے، جس میں وسوسہ (Obsession) اور مجبوری کا عمل (Compulsion) ایک دوسرے کو طاقت دیتے رہتے ہیں۔
Obsessions کیا ہوتے ہیں؟ (وسواسی خیالات)
Obsessions وہ بار بار آنے والے خیالات، تصاویر یا خدشات ہوتے ہیں جو:
خود بخود آتے ہیں
انسان کو ناپسند ہوتے ہیں
شدید بے چینی (Anxiety) پیدا کرتے ہیں
مثالیں:
“اگر میرے ہاتھوں پر جراثیم ہیں تو میں کسی کو بیمار کر دوں گا؟”
“اگر میں نے دروازہ ٹھیک سے لاک نہیں کیا تو کچھ برا ہو جائے گا؟”
“اگر میرے ذہن میں یہ خیال آ رہا ہے تو کہیں میں واقعی برا انسان تو نہیں؟”
----- اہم بات : ------
یہ خیالات ہر انسان کے ذہن میں آ سکتے ہیں،
فرق صرف یہ ہے کہ OCD میں دماغ ان خیالات کو خطرہ (Threat) سمجھ لیتا ہے۔
Compulsions کیا ہوتے ہیں؟ (مجبوری کے اعمال)
Compulsions وہ اعمال یا ذہنی حرکتیں ہوتی ہیں جو انسان صرف اس لیے کرتا ہے تاکہ وسوسے سے پیدا ہونے والی بے چینی کم ہو جائے۔
مثالیں:
بار بار ہاتھ دھونا
دروازہ، گیس یا سوئچ بار بار چیک کرنا
مخصوص گنتی کرنا
ذہن میں دعا یا جملہ دہرانا
دوسروں سے بار بار یقین دہانی لینا
یہ اعمال خوشی کے لیے نہیں بلکہ سکون خریدنے کے لیے کیے جاتے ہیں۔
OCD کیسے آہستہ آہستہ بنتا ہے؟ (Step by Step Development)
مرحلہ 1: ایک عام خیال
ایک عام سا خیال آتا ہے
“شاید میرے ہاتھ گندے ہیں”
(یہ خیال سب کو آتا ہے)
مرحلہ 2: خیال کو خطرہ سمجھ لیا جاتا ہے
دماغ کہتا ہے:
“اگر واقعی جراثیم ہوئے تو؟
اگر کسی کو نقصان ہو گیا تو؟”
یہاں Fear System (Amygdala) متحرک ہو جاتا ہے۔
مرحلہ 3: شدید Anxiety
دل تیز، بے چینی، گھبراہٹ
دماغ سکون مانگتا ہے
مرحلہ 4: Compulsion
انسان ہاتھ دھوتا ہے
یا چیک کرتا ہے
یا دعا دہراتا ہے
مرحلہ 5: عارضی سکون
چند منٹ یا گھنٹوں کے لیے سکون
---
مرحلہ 6: دماغ سیکھ لیتا ہے
دماغ یہ سیکھ لیتا ہے کہ:
“سکون اس عمل کی وجہ سے آیا”
یوں:
Obsession مضبوط
Compulsion لازمی
OCD کا چکر مکمل
ہر بار یہ چکر اور زیادہ طاقتور ہو جاتا ہے۔
---
OCD کی Core Root Causes (اصل جڑیں)
خوف کو برداشت نہ کر پانا
Uncertainty (غیر یقینی) سے شدید مسئلہ
بچپن میں سخت کنٹرول یا سزا
ٹراما (Trauma)
جذبات کو دبانے کی عادت
دماغ کا خطرے والا حصہ حد سے زیادہ حساس ہونا
اصل مسئلہ خیال نہیں
بلکہ خیال پر دیا گیا مطلب (Meaning) ہے۔
Therapy OCD کو کیسے ٹھیک کرتی ہے؟
موثر علاج میں خاص طور پر:
CBT (Cognitive Behavioral Therapy)
اور
ERP (Exposure and Response Prevention)
تھراپی میں مریض کو سکھایا جاتا ہے کہ:
خیال کو خطرہ نہ سمجھا جائے
Anxiety کو tolerate کیا جائے
Compulsion روکی جائے
دماغ کو نیا پیغام دیا جائے:
“میں بے چینی کے باوجود محفوظ ہوں”
جب Compulsion رکتی ہے تو:
Anxiety خود بخود کم ہوتی ہے
دماغ unlearn کرنا شروع کرتا ہے
OCD کمزور پڑتا جاتا ہے
ادویات OCD کو کیوں بعض اوقات worsen کرتی ہیں؟
ادویات:
Anxiety کو temporarily کم کرتی ہیں
علامات کو suppress کرتی ہیں
مگر:
دماغ کے سیکھے ہوئے خوف کو نہیں بدلتی
Compulsion کے cycle کو نہیں توڑتیں
بعض مریضوں میں emotional numbness پیدا کرتی ہیں
صرف دوا پر انحصار OCD کو chronic بنا سکتا ہے
اسی لیے therapy کے بغیر دوا اکثر مکمل حل نہیں بنتی۔
حقیقت جو جاننا ضروری ہے
OCD سوچوں کی بیماری نہیں،
یہ خوف سیکھنے اور سکون خریدنے کی بیماری ہے۔
اور جو چیز سیکھی جا سکتی ہے،
وہ unlearn بھی کی جا سکتی ہے —
صحیح تھراپی کے ذریعے۔
جتنا جلد علاج،

Comments
Post a Comment