US threatens Canada for allowing Chinese vehicles .
چینی گاڑیوں کی اجازت دینے پر امریکا کی کینیڈا کو دھمکی کینیڈا اپنی مارکیٹ میں چینی گاڑیوں کو لانے کے فیصلے پر ضرور نظرِ ثانی کرے گا، امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹیشن امریکی حکام نے جمعے کو کہا کہ کینیڈا کی جانب سے چین سے انچاس ہزار تک الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت ایک غلط فیصلہ ہے، جس پر اسے بعد میں افسوس ہوگا۔ رائٹرز کے مطابق امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹیشن شان ڈفی نے اوہائیو میں فورڈ فیکٹری کے دورے کے دوران دیگر سرکاری حکام کے ہمراہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا اپنی مارکیٹ میں چینی گاڑیوں کو لانے کے فیصلے پر ضرور نظرِ ثانی کرے گا اور اسے اس پر پچھتاوا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گاڑیاں امریکا میں داخل نہیں ہوں گی۔ کینیڈا نے 2024 میں چینی الیکٹرک گاڑیوں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، جو امریکا کی جانب سے لگائی گئی ڈیوٹی کے مماثل تھا۔ تاہم حالیہ فیصلے کے تحت محدود تعداد میں چینی الیکٹرک گاڑیوں کی اجازت دیے جانے پر امریکا میں تشویش پائی جاتی ہے کہ اس اقدام سے چین کو شمالی امریکا میں اپنے قدم جمانے کا موقع مل سکتا ہے، ایسے وقت میں جب واشنگٹن کینیڈین گاڑیوں اور پرزہ جات کے حوا...