A delegation of besieged East Pakistan met with senior central leaders Dr. Farooq Sattar, Nasreen Jalil and Aminul Haq at the MQM Pakistan headquarters in Bahadurabad.

 

محصورین مشرقی پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ان کی بحالی اور قومی شناخت کا مسئلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حل ہونا چاہیے، ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیو ایم کے قیام کا بنیادی ایجنڈا مشرقی پاکستان میں وطن کی خاطر جان و مال کی قربانی دینے والوں کی شناخت و حقوق کا تحفظ ہے، مکمل توانائیوں کے ساتھ دوبارہ اس قانونی جدوجہد کا آغاز کریں گے، نسرین جلیل
محصورینِ مشرقی پاکستان کے دیرینہ مسائل پارلیمنٹ اور وفاقی کابینہ سمیت ہر فورم پر اٹھائیں گے، سید امین الحق
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل اور امین الحق سے محصورین مشرقی پاکستان کے وفد کی ملاقات، بنگلہ دیش میں مقیم محصور پاکستانیوں کی واپسی اور آبادکاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا,
محصورین مشرقی پاکستان کی نمائندہ تنظیم کے سیکریٹری جنرل ہارون الرشید، بہار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداران سمیت سماجی شخصیات بھی ملاقات میں موجود

کراچی۔۔۔13 اپریل 2026ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل اور سید امین الحق سے بنگلہ دیش سے آئے ہوئے محصورین مشرقی پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں سابقہ مشرقی پاکستان کے جنیوا کیمپوں میں نصف صدی سے زائد عرصے تک کسمپری کی زندگی گزارنے والے محصورین مشرقی پاکستان کی وطن واپسی، ان کی پاکستان میں شہریت اور آبادکاری یا انکو بنگلہ دیش میں ہی قانونی شہریت و سکونت دلوانے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی،

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ محصورین مشرقی پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ان کی بحالی اور قومی شناخت کا مسئلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حل ہونا چاہیے، سینئر مرکزی رہنما نسرین جلیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قیام کا بنیادی ایجنڈا مشرقی پاکستان میں وطن کی خاطر جان و مال کی قربانی دینے والوں کی شناخت و حقوق کا تحفظ ہے،

مکمل توانائیوں کے ساتھ دوبارہ اس قانونی جدوجہد کا آغاز کریں گے، اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما امین الحق نے کہا کہ محصورینِ مشرقی پاکستان کے دیرینہ مسائل پارلیمنٹ اور وفاقی کابینہ سمیت ہر فورم پر اٹھائیں گے، وفد میں محصورین مشرقی پاکستان کی نمائندہ تنظیم کے سیکریٹری جنرل ہارون الرشید، بہار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر طارق شعیب، ممتاز صحافی ہمایوں ظفر، سماجی و ادبی شخصیت حاجی امام صدیقی، رضوان محمود خان، مہر شرف رضا، جامی خان اور خورشید احمد شامل تھے, جبکہ اس موقع پر سی او سی سی (COCC) کے اراکین ارشاد ظفیر، شکیل احمد اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے،

وفد کے شرکاء نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مسلسل حمایت اور آواز بلند کرنے پر قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں حق پرست اراکینِ پارلیمنٹ اس معاملے کو وفاقی کابینہ، ایوانِ بالا اور ایوانِ زیریں میں موثر طریقے سے اٹھائیں گے تاکہ ان محصورین کی داد رسی ہو سکے، ملاقات کے اختتام پر وفد کی جانب سے قیادت کو مختلف دستاویزات اور تجاویز بھی پیش کی گئیں۔



Comments

Popular posts from this blog

Get out of the world of assumptions.

Russian war costs rise to unprecedented new heights ,