Japanese Proverbs: -

 

                                                                            



Japanese Proverbs: -

..........................................................

Proverbs are indeed brief, but they contain years of experience. This is a distillation of books that can be expressed in a single line. Often, a single line can bring about a change in life that thousands of pages cannot. 

A book has been written titled "Japanese Proverbs" by author David Gales. This book is a collection of two hundred famous Japanese proverbs. A thorough study of this book has resulted in the extraction of 20 proverbs that astonishingly change one's thinking if read with an open mind. The selected proverbs are as follows:.

1. Take advice from everyone, even from the knees; two minds will think better than one. The advice of knowledgeable people is better than the opinion of one person. Therefore, the one who seeks advice never regrets. 

2. Even monkeys fall from trees; even experts make mistakes. One should not think that no one can make a mistake. 

3. Life is a lamp, light it before the wind.

 4. A journey of a thousand miles begins with a single step. 

5. Just as a broken flower cannot reattach to the branch, glass also cannot reattach after breaking; what has happened cannot come back. Time that has passed never returns. One should not regret what has passed. 

6. In a dog fight, children fight, and in a children's fight, adults. 

7. Even a foolish person has some capability; a broken clock tells the correct time twice a day.

 8. Those who leave slowly begin to be forgotten; what goes out of sight eventually goes out of mind. 

9. Love and cough cannot be hidden.

10. Fate always supports the brave.

 11. The clever falcon hides its jaws; a wise person speaks last, briefly and well. 

12. The best medicine tastes bitter in the mouth; good and true advice seems bitter to us, but it is the most beneficial. 

13. Don't make others' affairs a headache. 

14. A student's stomach is never full; hunger sharpens the mind. A full stomach makes one lazy.

 15. An arrow shot at the sky feels itself; the results of your actions will surely come back to you.

 16. What is worthless to one person is a treasure to another.

 17. Failure is the mother of success; experience is better than a teacher. Stay happy.


" جاپانی کہاوتیں "
کہاوت مختصر ضرور ہوتی ہے لیکن اس میں کئی سالوں کا تجربہ پوشیدہ ہوتا ہے ۔ یہ کتابوں کا ایسا نچوڑ ہوتا ہے جسے ایک سطر میں بیان کر دیا جاتا ہے ۔ کئی مرتبہ ایک سطر زندگی میں ایسی تبدیلی لے آتی ہے جو کئی ہزار صفحات نہیں لاتے ۔
ایک کتاب لکھی گئی ہے " Japanese Proverbs " اس کتاب کے مصنف ہیں " David Gales " ۔ یہ کتاب دو سو مشہور جاپانی کہاوتوں کا مجموعہ ہے ۔ اس کتاب کا بغور مطالعہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 20 ایسے کہاوتیں اخذ کی گئی ہیں جو حیران کن طور پر سوچ کو بدل دیتی ہیں اگر دماغ کی کھڑکی کھول کر پڑھا جائے ۔ منتخب کہاوتیں یہ ہیں :۔
1۔ ہر کسی سے مشورہ لیں یہاں تک کہ گھٹنوں سے بھی ؛
ایک ذہن سے دو بہتر سوچیں گے ۔ ایک شخص کی رائے سے علم والے لوگوں کا مشورہ بہتر ہے ۔ اس لیے مشورہ لینے والا کبھی پچھتاتا نہیں ہے ۔

2۔ بندر بھی درخت سے گر جاتا ہے ؛ ماہر شخص سے بھی غلطی ہوجاتی ہے ۔ یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ کسی سے غلطی نہیں ہوسکتی ۔

3۔ زندگی چراغ ہے ہوا سے پہلے جلا لو ۔

4۔ ہزار میل کا فاصلہ بھی ایک قدم سے شروع ہوتا ہے ۔

5۔جس طرح ٹوٹا ہوا پھول شاخ پر نہیں جڑ سکتا اسی طرح شیشہ بھی ٹوٹنے کے بعد نہیں جڑ سکتا ؛ جو ہوگیا اب وہ واپس نہیں آسکتا ۔ گزرا ہوا وقت کبھی واپس نہیں آتا ۔ گزرے ہوئے پر پچھتانا نہیں چاہیے ۔

6۔ کتوں کی لڑائی میں بچے لڑ پڑتے ہیں، اور بچوں کی لڑائی میں بڑے ۔

7۔ بیوقوف شخص میں بھی ایک قابلیت ضرور ہوتی ہے ؛
خراب گھڑی بھی دن میں دو مرتبہ درست وقت بتاتی ہے ۔

8۔ جو چھوڑ جاتے ہیں وہ آہستہ آہستہ بھولنا شروع ہوجاتے ہیں ؛ جو آنکھوں کے سامنے سے چلا جائے وہ بعد میں دماغ سے بھی چلا جاتا ہے ۔

9۔ پیار اور کھانسی کو کبھی چھپایا نہیں جاسکتا ۔

10۔ قسمت ہمیشہ بہادر کا ساتھ دیتی ہے ۔

11۔ چالاک شاہین پرندہ اپنے جبڑے چھپاتا ہے ؛ ذہین شخص سب سے آخر میں ، مختصر اور اچھا بولتا ہے ۔

12۔ بہترین دوائی کا ذائقہ منہ کو کڑوا لگتا ہے ؛ اچھی اور سچی نصیحت ہمیں کڑوی لگتی ہے لیکن اس کا فائدہ سب سے زیادہ ہوتا ہے ۔

13۔ دوسروں کے معاملات کو سر کا درد مت بنائیں ۔

14۔ طالب علم کا پیٹ کبھی بھرا ہوا نہیں ہوتا ؛ بھوک دماغ کو تیز کردیتی ہے ۔ بھرا ہوا پیٹ سست کر دیتا ہے ۔

15۔ آسمان کو مارا گیا تیر خود کو لگتا ہے ؛ جو کام آپ کرتے ہیں ان کا نتیجہ آپ کو ضرور ملتا ہے ۔

16۔ کسی شخص کے لیے نکارہ چیز دوسرے کے لیے خزانہ ہوتی ہے ۔

17. ناکامی کامیابی کی ماں ہے ، تجربہ استاد سے بہتر ہے ۔ خوش رہو


https://www.facebook.com/kamzaraf000

No comments